گھریلو جھگڑے پر 4 افراد کا قتل،ملزم کی تلاش جاری

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

چارسدہ(یواین پی)گھریلو جھگڑے نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، ملزم نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے ماں، بھابھی، بھتیجا، اور کزن کو قتل جبکہ ایک بھتیجے کو زخمی کر دیا، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں، ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes