حیدرآباد (رپورٹ*جنید علی گوندل) پاک سرزمین پارٹی پاکستان کے صدر انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ ، ٹاؤن کمیٹی و شعبہ جات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کے قیام کے قبل سندھ کے شہری علاقوں میں ایک سیاسی جماعت نے جبرو خوف کا ماحول گرم کیا ہوا تھا سیاسی کارکنوں پر دُنیا تنگ کی ہوئی تھی عوامی مسائل پر کوئی آواز نہیں اُٹھاتا تھا لیکن پی ایس پی کے قیام کے بعد سندھ کے شہری علاقوں میں تبدیلی نظر آئی آج اس تبدیلی کے ثمرات تمام سیاسی جماعتیں و عوام اُٹھا رہے ہیں کہ سب کو کام کرنے کی آزادی ہے حالیہ انتخابات میں پہلی بار عوام نے یہ مناظر دیکھے کہ تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ اپنی انتخابی مہم چلا رہی تھیں دُور دُور تک تشدد کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا یہ سب پی ایس پی کی جد وجہد کا نتیجہ ہے الیکشن کے نتائج تسلیم کئے اور چاہتے ہیں کہ جن کو مینڈنٹ ملا ہے وہ عوامی مسائل کو حل کریں لیکن انتخابات کے بعد سے تاحال نہیں ہے اور انہیں عوامی مسائل سے آگاہی بھی نہیں ہے لیکن پی ایس پی اپنی جدوجہد رکھے گی کارکنان پُر عزم ہیں وہ اسے جہاد سمجھ کرکام کریں آج سندھ کے شہری علاقوں کا امن و سکون کو بحال کرنے میں ان کابڑا ہاتھ ہے اس موقع پر انہوں نے کارکنان کے سوالات کے جواب دیئے اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔