لاہور: گنگا رام ہسپتال میں آتشزدگی، نومولود بچی جاں بحق

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بجلی کے شاٹ سرکٹ کی وجہ سے سر گنگا رام ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگ گئی جس سے ایک نومولود بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ باقی 23 بچوں کو فوری طور پر دوسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔واقع کی اطلاع ملتے ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر ایس ایچ او سول لائنز اور ڈی ایس پی ہسپتال پہنچ گئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ آگ عملے کی غفلت کی وجہ سے لگی کیونکہ کچھ دیر پہلے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور نرس کو اس بارے آگاہ کیا لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme