کوئٹہ: خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

Published on November 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ کے ہسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا جن میں 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹروں نے ماں اور تمام بچوں کی صحت تسلی بخش قرار دے دی۔عبدالحق نامی شہری کی اہلیہ کو گزشتہ شب میکانگی روڈ پر واقع نجی کلینک لایا گیاتھا جہاں اس نے پانچ بچوں کو جنم دیا، نومولود بچوں میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ اور تمام بچے خیریت سے ہیں۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy