ہارون آباداور گردونواح کے چکوک کے مکینوں کی اکثریت پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم

Published on February 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

\"5\"
ہارون آباد (یواین پی) ہارون آباداور اس کے گردونواح کے چکوک کے مکینوں کی اکثریت پینے کے صاف پانی کی سہولت سے محروم عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا لوگ صاف پانی کے حصول کے لیے مارے مارے پھرنے لگے چکوک کے لوگوں کی اکثریت مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں فقیروالی کے اردگرد کے چکوک اس لحاظ سے بد قسمت ہیں کہ ان میں واٹر سپلائی زیادہ تر نہیں ہیں جبکہ اگر کہیں سکیم موجود ہے تو وہ اتنی پرانی ہے کہ اس کے پائپ زیر زمین بوسیدہ ہوچکے ہیں گزشتہ کئی سالوں میں ارد گرد کے چکوک میں نئی واٹر سپلائی سکیمیں نہیں بنائی گئی ہیں جس سے چکوک کے ہزاروں افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں شہریوں محمد اظہر ،محمد ارشاد ،محمد مظہر ،غفار حسین،مطلوب اقبال ،محمد ناصر اور ذیشان احمدنے کہا ہے کہ اس پسماندہ علاقہ کے عوام کے ساتھ ظلم کا یہ سلسلہ ختم کیا جائے اور اکیسویں صدی میں بھی عوام پینے کے پانی کی بنیادی ترین اور اولین ضرورت اور حق سے محروم رکھنا سب سے بڑا ظلم ہے اس ظلم کا خاتمہ کیا جائے اور کم ازکم ان ہزاروں بے بس لوگوں کو پینے کا پانی تو فراہم کیا جائے حکمران عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا جھا نسے دیتے ہیں مگر فقیر والی اور گردونواح کے عوام ان سے صرف پانی پانی صاف پانی کی فریاد کر رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes