مظاہروں اور قانون شکنی پر 100 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمات درج

Published on November 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 520)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مظاہروں اور قانون شکنی پر 100 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمات درج کر لیے گئے ۔مقدمات میں مذہبی جماعتوں کے 20 کارکنان سمیت 100 سے زائد نامعلوم افراد نامزد کئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں درج ہے کہ گاڑیوں کو نقصان پہنچانے سے روکنے پر مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ کیا، مشتعل مظاہرین نے کار سرکار میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی آر کے مطابق دہشتگردی،پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اوردفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کیے گئے ہیں ،ترامڑی چوک پرمظاہرے میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف 2 مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes