گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on February 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

\"7-2-2014\"
 وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسروہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے یہ بات انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت راؤ اشفاق ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سید نصرت شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے کہا کہ عوام کو سستے داموں پھل سبزی و دیگر اشیائے خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ تاجر جائز منافع ضرور لیں یہ ان کا حق ہے لیکن ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے قیمتوں میں اضافہ کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائیگی اس سلسلہ میں پرائس مجسٹریٹوں کو گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے سبزی و فروٹ مارکیٹ میں قائم شکایت سیل کا معائنہ کیا ۔پھلوں، سبزیوں کے معیار اور کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا صفائی کی صورتحال چیک کی اور اپنے اطمینان کا ظاہر کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کو صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں پھلوں کے کریٹوں کا وزن بھی چیک کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题