ٹویٹر نے خادم حسین رضوی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا

Published on November 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

لاہور(یواین پی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف دھرنا دینے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق خادم حسین رضوری کا ٹویٹر اکاؤنٹ کمپنی رولز کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ادھر دھرنوں کے دوران احتجاج کی آڑمیں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف لاہور میں گیارہ مقدمات درج کئے گئے جن میں خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور 500 سے زائد دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے پر پاکستانی صارفین نے خادم رضوی کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog