اسلام آباد (یواین پی )وزیراعظم عمران خان کے کزن اور معاون خصوصی احمد خان نیازی کے والد اسلم خان نیازی وفات پا گئے ،ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میانوالی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کووزیراعظم عمران خان کے کزن اسلم خان نیازی وفات پا گئے ، اسلم خان نیازی کا تعلق میانوالی سے تھا، وہ اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں زیر علاج تھے ،اسلم نیازی کے صاحبزادے احمد خان نیازی وزیراعظم کے معاون بھی ہیں، وزیراعظم نے احمد خان نیازی کو اپنے میانوالی کے حلقہ میں کوارڈینیٹر مقرر کر رکھا ہے ،ا سلم نیازی کی نماز جنازہ آبائی علاقے میانوالی میں ادا کی جائے گی۔