نیو یارک(یواین پی)امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز آج ایک روزہ دورے کے لیے پاکستان پہنچیں گی۔اس بات کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹ میں کیا۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق ایلس ویلز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر سے سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ امریکہ وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کے دوران ستمبر میں ہونے والی ملاقات کی ہی ایک کڑی ہے، اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے تاہم ابھی اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔