وزیراعظم سے آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on November 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی،وزیراعظم نے آرمی چیف کو دورہ چین سے متعلق آگاہ کیااس کے علاوہ مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes