کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے

Published on November 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

کوئٹہ/کراچی/چلاس(یواین پی ) شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، جاڑا ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور برفباری ساتھ لارہا ہے، کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، ملک بھر میں سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے، یخ بستہ ہواں نے بلوچستان لپیٹ میں لے لیا۔چمن میں ٹھنڈی ہوائیں لہو جمانے لگیں، جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو تک گرگیا، شہر قائد میں صبح سویرے اور رات میں خنکی سب کو بھلی لگی۔گجرانولہ ڈویژن، سیالکوٹ اور گجرات میں رم جھم نے موسم ٹھنڈا کردیا، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اسکردو اور بگروٹ میں بارش نے سر سر کرتی ہواں کو مزید سرد کردیا، مالم جبہ میں ایک انچ برفباری ہوئی، پہاڑوں پر سفید چادر چھا گئی۔گذشتہ روز استور میں برفباری کے باعث کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، سردی بڑھی تو علاقے میں جلانے کے لیے لکڑی بھی نایاب ہوگئی تھیں۔دوسری جانب چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھولی جاچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog