لاہور(یو این پی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ’’دیوالی ‘‘ آج (بدھ ) منائے گی ۔ اس سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کرشنا مندر راوی روڈلاہور میں شام 7بجے منعقد ہو گی جس میں قائمقام چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان ،سیکرٹری بورڈ طارق وزیر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ڈپٹی سیکرٹری فراز عبا س نے بتایا کہ دیوالی کی تقریب کے انتظامات فول پروف ہو ں گے ۔تقریب میں ہندو مذہب کے سینکڑوں افراد کے علاوہ مختلف مذہبی سیاسی اور اقلیتی رہنماء شریک ہوں گے ،کرشنا مندر کو خوبصورت روشنیوں سجادیا گیا ۔