شہباز شریف کے خلاف ہمارا کیس مضبوط، اس ماہ کے آخر تک ریفرنس دائر کر دیں گے ،نیب کاا علان 

Published on November 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments


لاہور (یواین پی ) نیب ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین کے قریب پہنچ گیا ، ایڈن ہاؤسنگ سکیم والے عوام کے لوٹے گئے اربوں روپے لوٹانے کو تیار ،13 ارب روپے کی رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کر دی، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ پلی بارگین چیئرمین نیب کے حکم پر نہیں بلکہ عدالتی حکم پر ہوتی ہے ، عدالتی توثیق کے بغیر پلی بارگین منظور نہیں ہوتی ، شہباز شریف کی گرفتاری سے بہت سے چیزیں واضح ہوئیں ، اس مہینے کے آخر تک ان کے خلاف ریفرنس فائل کر دیں گے ، ان کے خلاف ہمار ا کیس مضبوط ہے ، شہباز شریف سے اثاثوں کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سے پوچھیں اس لئے سلیمان شہباز کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اکرام نوید گریڈ 20 کے اعلیٰ افسر تھے ۔ انہوں نے سرکاری پیسے میں غبن کیا ، وائٹ کالر کرائم کا سراغ لگانا آسان کام نہیں ہے ۔ اکرام نوید نے ایراء میں 20 کروڑ روپے کی چوری کی ۔ پراجیکٹ بنا کر جعلی رسیدیں لگائی گئیں ۔ اکرام نوید نے جعلی پراجیکٹ پر افسران سے سرٹیفکیٹ لئے ۔ پنجاب پاور کمپنی میں جعلی رسیدوں سے 232 ملین چرائے گئے ۔ پی ایچ اے سے چوری کیے گئے پیسے مختلف بینکوں میں رکھے گئے ۔ ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ نیب نے 50 کروڑ روپے چوری کے ثبوت اکھٹے کیے ۔ اکرام نوید علی عمران کے گہرے دوست تھے اس ہی وجہ سے ان پر نوازشات کی جا رہی تھیں ۔ چوری شدہ 50 کروڑ میں سے 13 کروڑ شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اکاؤنٹ میں آئے ۔ سلیم شہزاد نے کہا کہ پلی بارگین چیئرمین نیب کے حکم پر نہیں ہوتی یہ عدالتی حکم ہے ایگزیکٹو آرڈر نہیں ۔ عدالتی توثیق کے بغیر پلی بارگین منظور نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو 56 کمپنیوں کے کیس میں طلب کیا تھا وہ کہتے ہیں میں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی ان کے اس بیان میں کوئی حقیقت نہیں ۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے بہت سی چیزیں واضح ہوئی ہیں ۔ ان کے معاملے میں تفتیش آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ گرفتاری ضروری تھی ۔ شہباز شریف کے خلاف ہمارا کیس مضبوط ہے ۔ نیب ہر چیز عدالت کے پاس لے کر جاتا ہے عدالت اہم شخصیت کا ریمانڈ مذاق میں تو نہیں دے سکتی ۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیمنے کہا کہ شہباز شریف سے اثاثوں کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سے پوچھیں ۔ ان کے بیٹے سلیمان شہباز سے تفصیل مانگی تو ہمیں مبہم معلومات ملیں ۔ اثاثوں کی تحقیقات پورے خاندان کی ہوتی ہیں ۔ حمزہ اور سلیمان شہباز کو طلب کیا تھا ۔ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اثاثوں کے مالک بیٹے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علیم خان کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں ۔ بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرنے کا طریقہ ایم ایل اے ہوتا ہے ۔ ایم ایل اے کو درخواست دے دی گئی ہے ۔ جائیدادوں کی معلومات ملیں گی تو میرٹ پر کارروائی ہو گی ۔ سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے پراپرٹی ثابت کی تو کیس بند ہو گا ورنہ کارروائی ہو گی ۔ سعد رفیق اور ان کے بھائی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تو وہ عدالت چلے گئے ۔ وہ اتنے با اثر ہیں کہ گواہوں پر اثرو رسوخ استعمال کرتے ہیں ۔ ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے ساڑھے 11 ہزار متاثرین ہیں ۔ ایڈن ہاؤسنگ سکیم والوں نے 13 ارب روپے لوٹانے کی پیشکش کی ہے ۔ 13 ارب روپے کی پلی بارگین تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی ۔ ایسے معلومات جلدی طے ہوں تو اچھا ہے ۔ عدالتوں میں تاخیر ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کیس میں حیران کن چیزیں سامنے آئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ کے آخر تک شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog