راولپنڈی (یواین پی) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کے باعث خاکستر ہوگیا۔بینظیر ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ واقعہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ پاک فوج کے زیر استعمال نور خان ایئربیس پر پیش آیا ہے۔