اسلام آباد(یواین پی)توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور مظاہروں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے خلاف ملک بھر میں مظاہروں اور توڑ پھوڑ کا نوٹس لیا تھا اور چاروں صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کر رکھی تھی،پنجاب حکومت نے توڑ پھوڑ اور نقصانات سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑسے نجی و سرکاری املاک کو26کروڑروپے کانقصان پہنچا۔