لاہور: (یواین پی) خاتون اول بشریٰ عمران نے فاونٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، ذہنی معذور افراد کے ساتھ وقت گزارا، ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل کو درپیش مسائل پر احکامات جاری کئے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔خاتون اول بشری عمران فاؤنٹین ہاؤس لاہور پہنچیں، ان کی سہیلی فرح خان بھی انکے ہمراہ تھیں۔ خاتون اول نے معذور افراد کی خیریت دریافت کی اور بچوں اور خواتین کو درپیش مسائل سے متعلق بھی دریافت کیا اور احکامات بھی جاری کئے۔فرخ خان کے ساتھ خواتین اور بچوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ عمران کی خواہش ہوتی ہے کہ جب بھی لاہور آئیں تو بے سہارا عورتوں اور بچوں کیساتھ وقت گزاریں۔ خاتون اول نے فاونٹین ہاؤس انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق اور بے سہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔