جدہ (زکیر احمد بھٹی) 3 روزہ بین الاقوامی سعودی فوڈیکس نمائش کا افتتاح عبدالعزیز بن نواف بن عبدالعزیز السعود نے کیا میں نمائش میں پاکستان سمیت 35 ممالک کی 100سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نمائش 15 نومبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان سے9بڑی کمپنیاں نمائش میں شرکت کر رہی ہیں۔نمائش کے پہلے روز بڑی تعداد میں کاروباری حضرات اور پبلک نمائش دیکھنے آئی۔پاکستانی قونصلیٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے بہترین کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ اعلیٰ ترین مصنوعات کو مملکت کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے۔ فوڈ فیسٹول سےپاکستانی اشیائے خورونوش مملکت میں متعارف کروائی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کرنے والی بہترین کمپنیاں ہیں جن کی مصنوعات غیر معمولی شہرت کی حامل ہیں۔ نمائش سے پاک، سعودی تجارتی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔نمائش میں پہلی بار پاکستانی سبزیاں اور فروٹ ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں، پاکستانی فروٹ اور سبزی کو پہلے دن بہت پسند کیا گیا مقامی لوگوں کی جانب سےنمائش کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کے فوڈیکس میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی بڑی تعداد اس بات کی واضح علامت ہے کہ نمائش انتہائی کامیاب رہے گی۔ جبکہ نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کے 520 سے زائد برانڈز رکھے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال منعقدہ ہونی والی نمائش میں فوڈیکس 2018 میں سعودی عرب کی کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہیں۔ نمائش کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ‘’سعودی فوڈایکس” میں دنیا بھر کے معروف برانڈ رکھے گئے ہیں جس سے صنعت کاروں اور تاجروں کو باہمی افکار کے تبادلے کا بھی بہترین موقع ملے