لاہور: (یواین پی) ورلڈکپ ہاکی میں حصہ لینے والی قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگئے۔ٹرائلز دو روز تک جاری رہیں گے، 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ٹیم 21 نومبر کو روانہ ہو گی۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹیم حالیہ ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے آئی ہے۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے۔