عید میلادالنبی ﷺانتہائی جو ش وجذبہ اور عقید ت سے منانے کے لیے پولیس فورس اپنے فرائض سرانجام دے گی اطہر اسماعیل

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلادالنبی ﷺانتہائی جو ش وجذبہ اور عقید ت سے منانے کے لیے پولیس فورس بھر پور انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے گی جس کے لیے انسپکٹر سیکورٹی راؤ صفدر نے میری ہدایت کی روشنی میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ضلع بھر کے تھانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ میلاد النبی ﷺکے محافل ، ریلیاں ، جلوس اور دیگر تقریبات کے لیے فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے جہاں بھی تقریبات ہوں وہاں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے متباد ل راستوں کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے جشن عید میلاد النبی ﷺکے جلوس کو مانیٹر کیا جائے گا۔شر پسند اور تخریب کار عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔کسی بھی شر پسند کو ضلع اوکاڑہ کے امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔بین المسالک ہم آہنگی کے حوالہ سے انہوں نے اوکاڑہ کے علماء کرام اور سول سوسائٹی کی تعریف کی اور کہا کہ اس حوالہ سے ضلع اوکاڑہ کی پورے پنجاب میں مثال دی جاتی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog