ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانہ 500ریال سے بڑھا کر 900ریال کردیا گیا

Published on November 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 564)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت میڈیا سینٹرکے ڈائریکٹر طلال الشلہوب نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر جرمانہ 500ریال سے بڑھا کر 900ریال اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ 150ریال سے بڑھا کر 500ریال کر دیا گیا ۔ریاض ،مکہ اور مدینہ ریجنوں میں اس کا نفاذ ہو گا۔آئندہ اتوار سے خود کار نظام کے تحت مذکورہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جائیں گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موبائل کے استعمال اور بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانے اندرون شہر بھی ہوں گے اور بیرون شہر شاہراہوں پر بھی لاگو ہوں گے ۔ جرمانوں میں اضافے کے بعد ٹریفک حادثات میں ایک تہائی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ماضی میں حادثات کا تناسب18فیصد ، زخمی ہونیوالوں کا تناسب 25فیصد اور اموات کا تناسب 26فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ خود کار نظام کے تحت ٹریفک خلاف ورزیوں کا نظام متعارف کرانے کی بنیادی وجہ سلامتی کے عمل کو موثر بنانا ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں جو معیار ہے وہی مملکت میں بھی نافذ کیا جا رہا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog