ٹیسٹ سیریز،پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے میچ میں’’ آج‘‘ مدمقابل ہونگے

Published on November 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج جمعہ سے ابوظہبی میں شروع ہو گا، کیویز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ان فارم پاکستانی ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں کیویز کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز برابر رہی تھی۔پاکستانی ٹیم نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست فاش سے دوچار کیا تھا اور اب شاہین کیویز کا شکار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہے، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک دبئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog