کراچی: (یواین پی) کراچی کے علاقے قائد آباد فلائی اوور کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے.ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ چاروں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قائد آباد میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ کر لی ہے۔ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔