اسلام آباد: (یواین پی) شہید ایس پی طاہر داوڑ کی رہائشگاہ پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے اہل خانہ سے تعزیت کی.۔افغانستان میں شہید ہونے والے ایس پی طاہر داوڑ کی رہائش گاہ حیات آباد میں تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ ۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، اے این پی کے رہنماء ایمل ولی، پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایون خان، سنیٹر بہرہ مند تنگی، ضیاء اللہ آفریدی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ایس پی طاہر داوڑ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔میڈیا سے گفتگو میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔