لاہور: (یواین پی) لاہور میں نو منتخب صدر ایشین کرکٹ کونسل نظم الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کیلئے غیر محفوظ ملک نہیں رہا، سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کو سراہتے ہیں اور غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہئے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھارتی حکام کے بغیر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سات دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے ایمرچنگ ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات نے ٹیمیں بھیجنے کی حامی بھر لی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ جس نے پہلے جونیئر کرکٹ ٹیم نہیں بھیجی تھی اب پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ کیلئے موضوع جگہ قرار دے رہا ہے۔نو منتخب صدر ایشین کرکٹ کونسل نظم الحسن کا کہنا تھا کہ بھارت کی عدم شرکت میزبان پاکستان کیلئے حیران کن نہیں، احسان مانی سمجھتے ہیں کہ بھارتی بورڈ دو طرفہ کرکٹ کا حامی ہے اور اگلے سال منعقدہ بھارتی انتخابات کے بعد دونوں ممالک میں کرکٹ کے نئے دور کے آغاز کی امید ہے۔اے سی سی اجلاس میں ایشین کرکٹ کی صدارت پاکستان سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کو سونپ دی گئی جنہوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کو بہترین ٹاسک قرار دے دیا۔