پشاور: شادی سے انکار پر مقامی رقاصہ قتل، ملزم فرار

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

پشاور: (یو این پی) صوبائی داراحکومت میں شادی سے انکار پر ملزم کی فائرنگ سے مقامی رقاصہ جاں بحق ہو گئی، ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ کوتوالی کے علاقہ محلہ فیل بانان میں مصدق نامی ملزم نے مقامی رقاصہ سونیا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقامی رقاصہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مصدق کے متقولہ سونیا کے ساتھ تعلقات تھے اور شادی کا خواہشمند تھا تاہم سونیا راضی نہ تھی جس پر ملزم نے دلبرداشتہ ہو کر فائرنگ کی۔پولیس نے متقولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes