گھٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایس ایچ او مکلی پولیس اسٹیشن فرحان علی شیخ کا خفیہ اطلاع پر بائے پاس مکلی میں گھٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار بھری مقدار میں تیار گھٹکا اور آدھا تیار گھٹکا برآمد،تفصیلات ک مطابق گذشتہ دن ایس ایچ او مکلی فرحان علی شیخ کو خفیہ اطلاع ملی کے بائے پاس کے قریب گھٹکا فیکٹری میں بھاری مقدار میں گھٹکا تیار کیا جارہا ہے جس کے بعد ایس ایچ او مکلی نے بھاری پولیس پارٹی کے ساتھ بائے پاس مکلی پر اچانک چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں تیار گھٹکا ،گھٹکے کی چھالیہ اور آدھا تیار گھٹکا برآمد کر لیا ،اور گھٹکے بنانے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ، جبکہ گھٹکا فیکٹری کا مالک صدام شورو موقعہ دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، اس موقعے پر ایس ایچ او مکلی فرحان علی شیخ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے خصوصی احکامات پر گھٹکا فیکٹریوں اور گھٹکا فروشوں کے خلاف کاروایاں کی جارہی ہیں ،جس سے گھٹکے کے کاروبار میں کافی حد تک کمی آگئی ہے،ہمارا گھٹکے کے خلاف آپریشن جاری ہے اور رئیگا۔
اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ٹھٹھہ کی جانب سے سینٹر میں مینابازار کا انعقاد
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ٹھٹھہ کی جانب سے سینٹر میں مینابازار کا انعقاد کیا گیا،مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات بمع اسٹاف سمیت مینابازار میں بھرپور شرکت،مینابازار میں دینی اور تدریسی کتابوں کی تقسیم،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن مکلی میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ٹھٹھہ کی جانب سے سینٹر میں مینابازار کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ،مینابازار میں مختلف اسٹالز جن میں کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ کڑھائی کے کپڑے ،پھل وغیرہ سستے داموں میں فرخت کیے گئے ،جس میں خاص طور پر اسپیشل بچوں کے ہاتھوں سے بنائی گئی مختلف اشیاء لوگوں نے بہت پسند کی ،جبکہ مینابازار میں دینی و تدریسی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں، دوسری جانب بچوں کو تفریح مہیا کرنے کے لیے جھولے اور موسیقی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا،اس موقعے پر پرنسپل ندیم ابراہیم نے کہا کے اسپیشل بچوں کے ساتھ ایسے پروگرام منعقد کرنے سے ان میں خود اعتمادی بھرتی ہے ،جس سے اسپیشل بچے معاشرے میں عام بچوں اور عوام کے ساتھ مل کر بہت انجواء کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کے سندھ حکومت اسپیشل بچوں کے لیے کراچی سمیت پاکستان کے مختلف حصوں میں تاریخی مکامات دکھانے کے لیے انتظامات کرے تاکہ اسپیشل بچوں میں پھیلتی ہوئی احساس کمتری ختم ہوسکے،اس موقعے پر رٹائرڈ ایس ڈی او ایکوکیشن سر آصف قریشی بھی موجود تھے۔