سری نگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئےمزید 2 نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا،والدین کے سامنے ان کے جگرگوشوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے کی لرزہ خیز کارروائی ضلع شوپیاں میں گھر گھر تلاشی کے دوران کی گئی جس پر اہل علاقہ سراپہ احتجاج بن گئے اور مودی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔طاقت کےنشے میں بدمست بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران قابض فوج نے ضلع شوپیاں کے گاوں زینا پورہ کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو ان کے والدین کے سامنے گولیوں سے چھلنی کر دیا۔واقعے کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، کشمیری عوام نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور فوجیوں پر پتھر بھی برسائے۔