فلم کی عکس بندی خوبصورت مقامات پہ کی جائے فلم کی کاسٹ ابھی زیر غور ہے
لاہور( یواین پی )میری آنے والی نئی اردو فلم ’’ماڈرن بھکاری‘‘ جلد سیٹ پہ جائے گی اور اس کی کاسٹ بھی زیر غور ہے فلم کی ہدایات جے ایم ملک دیں گے فلم کی عکس بندی خوبصورت مقامات سوات اور ڈیرہ اسمعیل خان میں کی جائے گی اس فلم کی کہانی روایتی کہانیوں سے ہٹ کر ہے اس کہانی میں غربت کومدنظر رکھا گیا ہے کہ غریب آدمی کوکن کن مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹراینڈ ایکٹر ممتاز صائم نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ’’بھولا ٹھگ‘‘ بھی بنا چکا ہوں جسے بہت پسند کیا گیا تھا مجھے امید ہے میری نئی فلم بھی شائقین فلم کو پسند آئے گی۔