سب ختم، ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان مخالف ایک اور ٹویٹ آ گیا

Published on November 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) وہمی ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار، عمران خان کے آئینہ دکھانے کے بعد بھی ٹویٹ داغ دیا، امریکی صدر نے ٹویٹر پر پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے اربوں ڈالر لیے مگر اسامہ بن لادن کا نہیں بتایا، دوسرے ممالک کی طرح پیسے لے کر کچھ نہیں کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران آمنے سامنے آ گئے، عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں ٹرمپ نے بھی ٹویٹ داغ دیا ہے جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مزید لاکھوں ڈالرز نہیں دیں گے، پاکستان ہم سے پیسہ لے لیتا ہے مگر ہمارے لیے کرتا کچھ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس کی سب سے بڑی مثال القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بعد افغانستان ہے، بہت سے ممالک ہیں جو امریکا کو ڈالروں کے بدلے کچھ نہیں دیتے، افغانستان بھی ان میں سے ایک ہے، اب یہ ختم ہونے جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题