پاکستان اور جرمنی کے مضبو ط روابط ہیں ، سی پیک سے خطہ میں معا شی تبدیلی آئے گی سلیم شیخ 

Published on November 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

پاکستان اور جرمنی کے مضبو ط روابط ہیں ، سی پیک سے خطہ میں معا شی تبدیلی آئے گی سلیم شیخ 
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل) قونصل جنرل جرمنی کراچی ایوجین وول فارتھ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد ر محمد سلیم شیخ کے خطبہ استقبالیہ کے جواب میں صنعتکا روں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مضبو ط روابط ہیں ، سی پیک سے خطہ میں معا شی تبدیلی آئے گی، پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپو رٹرز کے مسائل کے سلسلے میں جرمن گورنمنٹ سے بات کریں مسائل حل کرانے کی کوششیں کریں گے پاکستانی تاجرو صنعتکا ر یو رپی یونین کے سے فائدہ اٹھائیں دونوں ممالک کے تاجروں و صنعتکا روں میں لائژ ن سے دو طرفہ تجا رتی حجم بڑھایا جا سکتا ہے ، انہوں نے دونوں ممالک کے تجا رتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر ز ور دیا ۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ جرمن مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی کافی گنجائش ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تجا ری حجم بڑھانے کے مواقع موجود ہیں ، جرمنی یورپی یونین کی تجا رتی میں بڑا شراکت دار ہے ، جرمنی کی کمپنیاں پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرر ہی ہیں ، حیدرآباد زرعی شہر ہے ایگرو بیسڈ انڈسٹری ، آٹو موبائل ودیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے اس موقع پر نائب صدر پیر سید محمود اقبال جعفری ، سابق صدر محمد شاہد ، سابق نائب صدر ضیا ء الدین سمیت اراکین یوسف میمن ، محمود علی راجپوت ، اعظم چوہان ، عبدالوحید شیخ ، عدنان خان ، وسیم جی ، سید یاور علی شاہ ، اختیاراحمدآرائیں ، ذو الفقار علی چوہان ، شہاب انصا ری ، مظہر الحق چوہدری ، فرید چندریگر ، عامر شہاب ، عبد الستار خان ، ضیا ء مسرور جعفری ، صلاح الدین خان غو ری و دیگر موجود تھے قبل ازیں جرمن قونصل جرنل ایوجین وول فارتھ کے دورہ راجپوتانہ ہسپتال پر چیئر مین ایڈمن کمیٹی فہد حسین شیخ ، ایڈمنسٹریٹر کرنل مقصود ، ڈاکٹر نجیب نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا، انتظامیہ سے گفتگو میں ہسپتال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ہیلتھ میں بھرپور تعاون کریں گے۔جبکہ جرمنی کے قونصل جنرل کا دورہ حیدرآباد پریس کلب ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، صحافیوں کے سوالات کے جوابات ، کراچی میں متعین جرمنی کے قونصل جنرل ایوجین وول فارتھ نے کہا ہے کہ کرپشن صرف پاکستان کا نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے سی پیک سے اس خطہ میں بڑی تبدیلی آتی دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی حیدرآباد پریس کلب نے جرمن قونصل جنرل کو چائے کی دعوت پر مدعو کیا تھا ان کے وہاں پہنچنے پر کلب کے صدر ناصر شیخ اور جنرل سکریٹری عبدالرؤف چانڈیو نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں سندھی روایتی اجرک و ٹوپی پہنائی گئی انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات بہت بہتر ہیں ہم مزید اقتصادی تعاون بڑھارہے ہیں انہوں نے کہاکہ جرمن کی کمپنیاں مختلف ممالک میں تجارت کررہی ہیں اور وہ براہ راست، بااختیار اور آزادانہ طریقہ سے تجارت کرتی ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چائنا کے درمیان ہے یہ خطہ میں تبدیلی لاسکتا ہے ہم سی پیک سے خطہ میں تبدیلی دیکھ رہے ہیں خاص طور پر توانائی شعبہ میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے ونڈ و سولر انرجی کے لیے ہم بھی مشورے دے سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کے لیے ایک اچھا موقع ہے دیگر ممالک بھی سی پیک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں 
جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بھرپور تیاریاں
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا) جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بھرپور تیاریاں ، حیدرآباد کو برقی قمقموں ، سبز پرچموں ،بینروں و محرابوں سے سجادیا گیا ،12ربیع الاول کو جلوسوں کی نگرانی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات ، جلوسوں کی قیادت صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، شاہ اویس نورانی ، میئر بلدیہ طیب حسین ، سابق صوبائی وزیر نواب راشد علی خان ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور علمائے اکرام کریں گے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں حیدرآباد میں سرکاری ونجی عمارتوں پر چراغاں کردیا گیا ہے اور ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ پریٹ آباد و پھلیلی میں گلی وکوچوں کو بھی نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا جہاں رات میں دن کا سماں محسوس ہوتا ہے زبردست چراغاں کیا گیا ہے برقی قمقموں ، جھالروں سے مختلف روشنیاں خوبصورت منظر پیش کررہی ہیں جبکہ ڈیک پر چلائی جانے والی نعتوں و قوالیوں سے شہر گونج رہا ہے شہر بھر میں اسٹالز سے جھنڈے ،اسٹیکرز اور دیگر اشیاء فروخت ہو رہی ہیں بچوں کو جوش و خروش دیدنی ہے 12ربیع الاول کو حیدرآباد میں سینکڑوں جلوس نکالے جائیں گے جو اسٹیشن روڈ پر مرکزی جلوس میں آکر شامل ہو جائیں گے لطیف آباد ،قاسم آباد، پھلیلی ، پریٹ آباد ، حالی روڈ ، سائٹ ایریا ،ہیر آباد ، کالی موری ، لیاقت کالونی ، گھمن آباد ، بلدیہ ، آفندی ٹاؤن اور دیگر علاقوں سے نکالے جانے والے ان جلوسوں کی قیادت جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ صاحب زادہ ابوالخیر محمد ، متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ، میئر بلدیہ حیدرآباد سید طیب حسین ، ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی ، سابق صوبائی وزیر اور پی ایس پی کے رہنما نواب راشد علی خان ، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان ،ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین ، صابر قائم خانی اور اراکین صوبائی اسمبلی ندیم صدیقی ، راشد خلجی اور دیگر علمائے اکرام و آئمہ مساجد اور معززین شہر کریں گے جلوسوں کی نگرانی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس ، کمانڈوز ، رینجرز اور رضا کار ڈیوٹی انجام دیں گے ۔
ربیع الاول کے موقع پر حیدرآباد میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں عبدالجبار خان 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے موقع پر حیدرآباد میں صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں کیونکہ یہ مقدس مہینہ ہے اس لئے شہریوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے فوری طورپر گلی، محلوں ، علاقوں اور شاہراہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ٹوٹی ہوئی سڑکیں بنائی جائیں خاص طورپر وہ علاقے جہاں سے ربیع الاول کے جلوس گزرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا یہ منشور ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سندھ کے عوام بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ربیع الاول کے اجتماعات میں سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس مہینے میں آپس میں بھائی چارہ پیدا کریں اور فرقہ واریت سے گریز کریں۔
فوجداری روڈپرواقع سپرمارٹ میں دوبھائی کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے معاملے کی ایس ایس پی حیدرآباد نے تحقیقات کا حکم
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) فوجداری روڈپرواقع سپرمارٹ میں دوبھائی کو یرغمال بناکر تشدد کرنے کے معاملے کی ایس ایس پی حیدرآباد نے تحقیقات کا حکم دیدیا،سٹی پولیس نے متاثرہ نوجوانوں کو میڈیکل لیٹر جاری کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی،داؤدمارٹ انتظامیہ نے پولیس کو سی سی ٹی وی وڈیودینے سے انکارکردیا،تفتیش کیلئے پولیس کو داؤدمارٹ جانے سے روکنے کیلئے اہم عہدوں پرتعینات افسران کے افسران سے رابطے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود فوجداری روڈ پر واقع داؤدسپرمارٹ میں اتوار کے روز دوبھائیوں کو یرغمال بناکرشدید تشدد کانشانہ بنانے ،پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے اورتشدد میں ملوث افراد سے صلح کرنے کیلئے ڈالے جانے والے دباؤ کے معاملے کی تحقیقات کا ایس ایس پی سید فرازنوازنے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوسٹی کو قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے ،پیر کے روز تشددکا شکار ہونے والے دونوں بھائی اپنے والدین کے ہمراہ ایس ایس پی کے دفتر میں پیش ہوئے اورتمام واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری قانونی کاروائی اورانصاف کی فراہمی کیلئے درخواست دی جس پر سید فراز نواز شیخ نے ایس ایچ اوسٹی پر سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے فوری کاروائی حکم دیا جس کے بعد تشدد کے واقع میں زخمی ہونے والوں کو سٹی پولیس نے میڈیکل لیٹر جاری کرتے ہوئے داؤد مارٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں موجود سیکورٹی پر مامور افراد اوردیگر نامعلوم افراد نے پولیس کواندرداخل ہونے نہیں دیا ،اورنہ ہی واقع سے متعلق کوئی بھی تفصیلات فراہم کیں ،اسی دوران ایس ایچ اوسٹی سمیت دیگر پولیس کے اعلی افسران پر بعض اعلی سطحی افراد نے فون کرتے ہوئے داؤدمارٹ میں پولیس کے داخلے کی کوشش پر سخت برہمی کااظہار کیا اورداؤدمارٹ انتظامیہ کے خلاف کسی بھی قانونی کاروائی سے روکنے کے لئے دباؤڈالا،جبکہ سٹی پولیس نے داؤدمارٹ کے مالک عدنان میمن سمیت دیگر سے کئی بارگزشتہ روز کی سی سی ٹی وی وڈیودینے کیلئے رابطے کئے مگر انہیں کسی بھی قسم کی وڈیویا تفصیلات نہیں دیں گئیں ،واضح رہے کہ سٹی لطیف آباد علاقوں میں کئی مقامات پر واقع داؤدمارٹ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات سڑکوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے قبضے کئے گئے ہیں ،جن کے خلاف کاروائی اعلی سطحی دباؤ پر نہیں کی جاتی ہیں جبکہ سنگین جرائم میں ملوث کئی افراد خود کوداؤدمارٹ کے ملازمین ظاہر کرکے افسران پر دباؤڈالتے ہیں 
قاسم آباد اسپتال میں ایم ایس اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں جھگڑا ، مریضوں کو پریشانی
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) قاسم آباد اسپتال میں ایم ایس اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں جھگڑا ، مریضوں کو پریشانی ، اسپتال سے مریضوں کو واپس لوٹنا پڑا ، قاسم آباد اسپتال میں ایک جنریٹر سے بیٹری چوری کا الزام اسپتال انتظامیہ کی جانب سے اسپتال کے ایک ملازم پر لگایا گیا جس کے بعد پیرا میڈیکل اسٹاف نے شدید احتجاج کیا انہوں نے کام بند کرکے اسپتال کے گیٹ پر دھرنا دیا اور ایم ایس کے خلاف نعرے لگائے ان کا کہنا ہے کہ ایم ایس انور ابڑوخود کرپٹ آدمی ہے اس نے جعلی ادویات پکڑے جانے کے خوف نذر آتش کرائیں جس کا ثبوت موجود ہے لیکن وہ پیرا میڈیکل اسٹاف کو پریشان کررہا ہے ہمیں ایسا ایم ایس نہیں چاہیئے اس صورتحال کے بعد ڈی ایچ او آفس سے ڈاکٹر نسرین میمن وہاں پہنچیں لیکن وہ ایم ایس اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں صلح کرانے میں ناکام رہیں احتجاج کی وجہ سے اسپتال میں کام بند رہا اور مریضوں کو واپس جانا پڑا ہے ۔
نئی سبزی منڈی کےُ فوری منتقلی والے کام کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اور عوام کی سہولیت کے لیے اہم منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا جائے عباس بلوچ 
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ نئی سبزی منڈی کےُ فوری منتقلی والے کام کو جلد از جلد مکمل کیاجائے اور عوام کی سہولیت کے لیے اہم منصوبے کو عملی جامعہ پہنایا جائے یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں پرانی سبزی منڈی کو نئی سبزی منڈی میں منتقلی کے حوالے سے منعقد ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی سبزی منڈی کا کام ماسٹر پلان کے تحت مکمل کریں اور سبزی منڈی کی زمین پرجو بھی تجاوزات ہیں انکو فورن ختم کیا جائے ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران سے نئی سبزی منڈی کی منتقلی کے حوالے سے پیش رفت سے متعلق رپورٹ لی اورکہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائیگا متعلقہ اداروں کے افسران نے کمشنر حیدرآباد کو بتایا کہ نئی سبزی منڈی کی بحالی کا کام جاری ہے اور 7 شیڈ مکمل کیے جاچکے ہیں جبکہ نئی سبزی منڈی کو بجلی کی فراہمی کے لیے ٹرانسفارمر کے ڈمانڈ ڈرافٹس بھی جمع کرائے گئے ہیں اور کمپاؤنڈ وال کا کام بھی جاری ہے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون سید سجاد حیدر ، اے ایم ڈی واسا سلیم الدین ، حیسکو ، ہائی ویز ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایگریکلچر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی بعد ازاں ڈویژنل کمشنر حیدرآبادنے واسا اور سائیٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے نمائندوں سے اجلاس میں کہا کہ حیدرآباد کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ملکر کام کرنا ہوگا اور صفائی ستھرائی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائیگاانہوں نے سائیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ سائیٹ کے علاقے میں موجود سڑکوں کی مرمت سمیت سڑکوں کے اطراف شجرکاری بھی کریں تاکہ عوام آلودگی سے پاک ماحول میں سانس لے سکیں اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون ،واسا کے افسران اور سائیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھے 
صدر ایوان محمد سلیم شیخ نے چانگ چنگ کے تاجروں و صنعتکا روں کا پرتپاک استقبال کیا
حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ڈائریکٹر یونائیٹڈ ورکس ڈپارٹمنٹ چانگ چنگ ماؤ چاؤین کی سربراہی میں 24چائنیز سرکاری افسران ، صنعتکا ر اور سرمایہ کاروں نے گذشتہ روز حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کا دورہ کیا صدر ایوان محمد سلیم شیخ نے چانگ چنگ کے تاجروں و صنعتکا روں کا پرتپاک استقبال کیا ، پھول اور پتیاں نچھاور کی گئیں اور سندھ کے روایتی ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی ۔ ماؤ چاؤین نے تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چانگ چنگ چین کا تیسرا بڑا شہر اور آٹو انڈسٹری کا حب ہے ، اس کے حیدرآباد شہر کا فرینڈلی سٹی بنائے جانے کے ایم ۔ او ۔ یو ۔ مئی 2018میں دستخط کے بعد اس کو عملی جامعہ پہنانے اور حیدرآباد شہر کو آٹو انڈسٹری کے حوالے سے ترقی دینے سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایسے انڈسٹریل پرو جیکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں جن سے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں اور حیدرآباد کی معیشت ترقی کرے ، صنعتکا روں و سرمایہ کاروں نے حیدرآباد میں مشترکہ صنعتی پرو جیکٹ شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ چین اور پاکستان قابل اعتما د دوست ہیں چانگ چنگ اور حیدرآباد کو فرینڈ لی سٹی بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مجھے امید ہے کہ رابطہ دفتر جنرل فیڈریشن انڈسٹری اینڈ کامرس اور حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت کے صنعتکا روں و تاجروں کی تجارتی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہو گا ، ٹو ویلر اور تھری ویلرز مو ٹر سائیکلوں اور لو ڈر رکشہ کی اسمبلنگ میں کامیابی حاصل کی ہے ، ہمیں اسٹیل ملز ، گارمنٹس ، ٹیکسٹائل ، تعلیم ، تربیت اور میونسپل کی تعمیر اور فضلہ ضائع کرنے میں تعاون کی ضرورت ہے ۔ آپ کے دورے سے حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری کو چینی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات بر آمد کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ، حیدرآباد صنعتی اور زرعی شہر گرد و نواح میں زرخیز زمین ہے ، گندم ، کپاس ، آم ، کیلے ، گوار گم اور چیکو وغیرہ کثرت میں پیدا ہو تے ہیں اس کے علا وہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گنجائش ہے ، حیدرآباد پر امن شہر ہے کراچی پورٹ نزدیک ہونے سے خام اور تیار مال کی ترسیل با آسانی کی جا تی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes